سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

کولمبو ۔ 13 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) منگل کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل آئی لینڈرز نے پروٹیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ اس کے بعد مہمان پروٹیز ٹیم نے میزبان ٹیم کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی تھی۔ …

کولمبو ۔ 13 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) منگل کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل آئی لینڈرز نے پروٹیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ اس کے بعد مہمان پروٹیز ٹیم نے میزبان ٹیم کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

مزید خبریں