گذشتہ مالی سال کے دوران زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 38 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال شعبہ کو 972.6 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے دوران زرعی شعبہ کو مقررہ ہدف کے 97 فیصد کے مساوی قرضے جاری کئے گئے تھے۔ …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال شعبہ کو 972.6 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے دوران زرعی شعبہ کو مقررہ ہدف کے 97 فیصد کے مساوی قرضے جاری کئے گئے تھے۔ رواں مالی سال 2018-19ءکیلئے شعبہ کے قرضوں کا ہدف 1250 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔