اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے 23 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے ہیں۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران جائیداد کی خرید و فروخت پر ایف بی آر نے 5.2 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں …
گذشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ شعبہ سے 23 ارب روپے کے محصولات جمع کئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے 23 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے ہیں۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران جائیداد کی خرید و فروخت پر ایف بی آر نے 5.2 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں 14 فیصد زائد رہی ہیں۔ اسی طرح ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 13.2 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں جو جائیداد کی خریداری پر وصول کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ایمنسٹی سکیم کے تحت شعبہ سے ٹیکس وصولیوں کی شرح 84 فیصد تک بڑھی ہے۔








