اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ملک میں کاروں کی پیداواراورفروخت میں 14.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں 21377 یونٹ کاروں کی پیداوار اور18875 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.53 …
کاروں کی پیداواراورفروخت میں جولائی کے دوران 14.53 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ملک میں کاروں کی پیداواراورفروخت میں 14.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں 21377 یونٹ کاروں کی پیداوار اور18875 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14.53 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں 18681 یونٹ کاروں کی پیداواراور16337 یونٹ کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ءمیں ملک 1300 سی سی اوراس سے زائد کی کیٹیگری میں 9833 یونٹ کاروں کی پیداواراور9659 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔








