برسٹول نائٹ کلب جھگڑا کیس، انگلش آل راﺅنڈر بین سٹوکس بے قصور قرار، بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں طلب

لندن ۔ 16 اگست (اے پی پی) انگلش آل راﺅنڈر بین سٹوکس کو برسٹول نائٹ کلب جھگڑا کیس میں کلین چٹ مل گئی، جیوری کی طرف سے بے قصور قرار دیئے جانے کے فوراً بعد انگلینڈ نے انہیں بھارت کے خلاف شیڈول تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں طلب کر لیا، وہ ٹرائل کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (کل) ہفتہ …

لندن ۔ 16 اگست (اے پی پی) انگلش آل راﺅنڈر بین سٹوکس کو برسٹول نائٹ کلب جھگڑا کیس میں کلین چٹ مل گئی، جیوری کی طرف سے بے قصور قرار دیئے جانے کے فوراً بعد انگلینڈ نے انہیں بھارت کے خلاف شیڈول تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں طلب کر لیا، وہ ٹرائل کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (کل) ہفتہ سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹوکس گذشتہ سال ستمبر میں برسٹول نائٹ کلب کے باہر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے، کراﺅن پراسیکیوشن نے ان پر لڑائی جھگڑے کا چارج عائد کیا تھا۔

مزید خبریں