گذشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی قرضوں کی مد میں 7.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران غیرملکی قرضوں کی مد میں 7.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی شرح میں مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس بی پی کے اعدادوشمار کے مطابق مالی …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران غیرملکی قرضوں کی مد میں 7.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی شرح میں مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس بی پی کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017ءکے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی وغیرہ کیلئے پاکستان نے 8.15 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی تھیں جبکہ گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران غیرملکی قرضوں اور سود وغیرہ کی مد میں 7.48 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ اس طرح مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں مالی سال 2018ءکے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی کی مد میں 668 ملین ڈالر یعنی 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔