اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل سٹیلز لمیٹڈ (آٰئی ایس ایل) کے منافع میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران آئی ایس ایل نے 4.365 ارب روپے کا منافع کمایا ہے اور اس کی فی حصص آمدن 10.03 روپے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ءکیلئے کمپنی کا منافع 3.044 ارب روپے اور فی …
انٹرنیشنل سٹیلز لمیٹڈ کے منافع میں 43 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل سٹیلز لمیٹڈ (آٰئی ایس ایل) کے منافع میں 43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران آئی ایس ایل نے 4.365 ارب روپے کا منافع کمایا ہے اور اس کی فی حصص آمدن 10.03 روپے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ءکیلئے کمپنی کا منافع 3.044 ارب روپے اور فی حصص آمدن 7 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔








