جولائی کے دوران ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں کمی

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء میں ملک میں 4558 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور3872 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے ماہ کے مقابلے میں کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء میں ملک میں 4558 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور3872 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے ماہ کے مقابلے میں کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں 5087 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور4619 یونٹ ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں کمی کی شرح 11.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔