اینگرو کارپوریشن کے منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 65 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں سال 2018ءکی پہلی ششماہی کے دوران اینگرو کارپوریشن کے منافع میں 65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا جون 2018ءکے دوران اینگرو کارپوریشن نے 11 ارب روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال 2017ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 6.7 ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔ اینگرو کارپوریشن کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس کی ادائیگیوں کے …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں سال 2018ءکی پہلی ششماہی کے دوران اینگرو کارپوریشن کے منافع میں 65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا جون 2018ءکے دوران اینگرو کارپوریشن نے 11 ارب روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال 2017ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 6.7 ارب روپے کا منافع کمایا تھا۔ اینگرو کارپوریشن کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس کی ادائیگیوں کے بعد کمپنی کے حصہ داروں کا منافع 6.1 ارب روپے تک بڑھ گیا جو گذشتہ سال کے اس عرصہ کے دوران 3.8 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق منافع میں نمایاں اضافہ کا بنیادی سبب کھاد اور پیٹرو کیمیکلز کے کاروبار کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ ہے۔