سرینگر ۔ 17 اگست (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماءراجہ معراج الدین کلوال کے اہل خانہ کوبھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ہراساں اورپریشان کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ راجہ معراج الدین کلوال …
حریت رہنما گذشتہ ایک سال سے تہاڑ جیل میں نظربند ہیں،اشرف صحرائی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 17 اگست (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماءراجہ معراج الدین کلوال کے اہل خانہ کوبھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ہراساں اورپریشان کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ راجہ معراج الدین کلوال گزشتہ ایک سال سے تہاڑ جیل میںمسلسل نظربند ہےں اور ان کے خلاف دلی کی ایک عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے ۔انہوںنے ایک سال بعد راجہ معراج الدین کلوال کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کو سیاسی انتقام قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکمران مختلف سیاسی ہتھکنڈوں، ظلم وجبر اور دھونس ودباو¿ کے ذریعے آزادی پسند قائدین اور کارکنوں کو ہراساں کررہے ہیں۔








