مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز کیا جائے گا، میرکل

برلن ۔ 17 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ ایسے مہاجرین کی ملک بدری کے عمل میں تیزی لائیں گی، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ جمعرات کے دن سیکسنی صوبے کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسے مہاجرین کی واپسی کا عمل ایک مشکل مرحلہ ہے تاہم وفاقی حکومت اس میں اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ …

برلن ۔ 17 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ ایسے مہاجرین کی ملک بدری کے عمل میں تیزی لائیں گی، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ جمعرات کے دن سیکسنی صوبے کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسے مہاجرین کی واپسی کا عمل ایک مشکل مرحلہ ہے تاہم وفاقی حکومت اس میں اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ ڈریسڈن میں انہوں نے اپنی پارٹی کارکنان سے عہد کیا کہ سن دو ہزار پندرہ والی صورتحال دوبارہ رونما نہیں ہو گی۔ ا±س برس میرکل کی مہاجر دوست پالیسی کے سبب لاکھوں مہاجرین جرمنی میں داخل ہوئے تھے۔