جولائی میں ملک میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق ماہ جولائی2018ءمیں ملک میں 1لاکھ 52 ہزار174 یونٹ موٹرسائیکلوں اور رکشوںکی پیداوار اورایک لاکھ 50 ہزار 694 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق ماہ جولائی2018ءمیں ملک میں 1لاکھ 52 ہزار174 یونٹ موٹرسائیکلوں اور رکشوںکی پیداوار اورایک لاکھ 50 ہزار 694 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں ایک لاکھ 55 ہزار286 یونٹ موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوار اور1 لاکھ 54 ہزار600 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔