بینک الحبیب لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 5 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں بینک الحبیب لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکرجون2018ءتک بینک الحبیب کو 42001 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو کیلنڈر سال 2017ءکے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ سال 2017ء کے ابتدائی چھ مہینوں میں بینک الحبیب لمیٹڈ …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں بینک الحبیب لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکرجون2018ءتک بینک الحبیب کو 42001 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو کیلنڈر سال 2017ءکے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ سال 2017ء کے ابتدائی چھ مہینوں میں بینک الحبیب لمیٹڈ کو 4411 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے ٹیکسیشن کی شرح میں 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے برعکس آپریٹنگ منافع میں 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کیلنڈر سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں بینک کی فی حصص آمدنی 3.78 روپے ریکارڈ کی گئی۔