کولمبو ۔ 17 اگست (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ نے اکتوبر 2018ءسے مارچ 2019ءتک مصروف ترین شیڈول کا اعلان کر دیا، آئی لینڈرز اس دوران چار مختلف ٹیموں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم اکتوبر نومبر میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی …
سری لنکا کا اکتوبر سے مارچ کے دوران مصروف ترین شیڈول کا اعلان

مزید خبریں
کولمبو ۔ 17 اگست (اے پی پی) سری لنکا کرکٹ نے اکتوبر 2018ءسے مارچ 2019ءتک مصروف ترین شیڈول کا اعلان کر دیا، آئی لینڈرز اس دوران چار مختلف ٹیموں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم اکتوبر نومبر میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کے بعد نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، آئی لینڈرز دسمبر، جنوری میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین روزہ وارم اپ میچ سمیت دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی








