اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں کیلنڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیل پاکستان لمیٹڈ کو1.6 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لے کر جون 2018ءتک شیل پاکستان لمیٹڈ کو 1.6 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گذشتہ کیلنڈر سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔ اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی …
شیل پاکستان لمیٹڈ کو 1.6 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) رواں کیلنڈر سال کے ابتدائی چھ ماہ میں شیل پاکستان لمیٹڈ کو1.6 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لے کر جون 2018ءتک شیل پاکستان لمیٹڈ کو 1.6 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گذشتہ کیلنڈر سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔ اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 14.98 روپے ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ کیلنڈر سال کے اسی عرصہ میں شیل پاکستان کو 2.3 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہواتھا جبکہ فی حصص آمدنی 21.85 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ کمپنی نے حصص یافتگان کیلئے 7 روپے فی حصص کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔








