برلن ۔18 اگست(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 80سال تھی ، کوفی عنان کو 2002ءمیں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا اور وہ 1938ءمیں گھانا کے شہر کوماسی میں پیدا ہوئے۔ عالمی میڈیا کے مطابقکوفی عنان جنوری 1997ءسے لیکر دسمبر2002ءتک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل رہے ۔کوفی عنان نے بطور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ 2002ءمیں پاکستان کا …
اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کر گئے

مزید خبریں
برلن ۔18 اگست(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 80سال تھی ، کوفی عنان کو 2002ءمیں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا اور وہ 1938ءمیں گھانا کے شہر کوماسی میں پیدا ہوئے۔ عالمی میڈیا کے مطابقکوفی عنان جنوری 1997ءسے لیکر دسمبر2002ءتک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل رہے ۔کوفی عنان نے بطور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ 2002ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ عالمی ادارہ (یو این او) کے سابق سربراہ کوفی عنان کا انتقال سوئیٹز لینڈ میںہوا۔








