اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان کے بارے میں غلط تاثرات کو دور کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ کے موثر کردار کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر مادر وطن کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور سادگی وکفایت شعاری مہم کو موثر انداز میں عوام تک …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے بعد ”اے پی پی“ سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان کے بارے میں غلط تاثرات کو دور کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ کے موثر کردار کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر مادر وطن کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور سادگی وکفایت شعاری مہم کو موثر انداز میں عوام تک پہنچانے میں وزارت اطلاعات اور ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے۔ پیر کو ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کے ارکان کی حلف برداری کے بعد ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا ایشوز کے بارے میں نہ صرف لوگوں کو آگاہ کرنے اور شعور بیدار کرنے بلکہ قومی اہمیت کے معاملات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔








