جرمن چانسلر مرکل کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات

برلن ۔ 20 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات میں یوکرین کی صورتحال، شام میں تصادم اور نارڈسٹریم ٹو، قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برلن کے شمالی علاقے میسی برگ میں روسی صدر سے ہونے والی ملاقات سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرائین کی صورتحال کے حوالے سے منسک معاہدہ بدستور اہم …

برلن ۔ 20 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات میں یوکرین کی صورتحال، شام میں تصادم اور نارڈسٹریم ٹو، قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برلن کے شمالی علاقے میسی برگ میں روسی صدر سے ہونے والی ملاقات سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرائین کی صورتحال کے حوالے سے منسک معاہدہ بدستور اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت جنگ بندی پرعمل درآمد نہیںہو رہا۔ انہیں امید ہے کہ وہ روسی صدر کے ساتھ مشرقی یوکرائین میں اقوام متحدہ کے امن فوج بھیجنے پر بات کریں گی۔