نوویک جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، راجر فیڈرر کو فائنل میں شکست کا سامنا، جوکووچ تمام نو ماسٹرز 1,000 ٹورنامنٹس جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

واشنگٹن۔20 اگست(اے پی پی) سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کو شکست دیکر نہ صرف سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیتا بلکہ تمام نو ماسٹرز 1,000 ٹورنامنٹس جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں شہرہ …

واشنگٹن۔20 اگست(اے پی پی) سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کو شکست دیکر نہ صرف سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیتا بلکہ تمام نو ماسٹرز 1,000 ٹورنامنٹس جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر اور سربیا کے نوویک جوکووچ آمنے سامنے تھے جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست میچ دیکھنے کو ملا، فائنل میچ میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مزید خبریں