وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا ، وزارت کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی وزارت کے حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو وزارت کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں اور کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے پیر کو یہاں اپنے منصب کا چارج …
وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا

مزید خبریں
وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا ، وزارت کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی
وزارت کے حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو وزارت کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں اور کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے پیر کو یہاں اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا اور وزارت کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت کے حکام کی جانب سے وفاقی وزیر کو وزارت کی طرف سے شروع کئے گئے منصوبوں اور کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے ان منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور متعدد سوالات پوچھے اور وزارت کے حکام کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر ہالینڈ کی حکومت کے اپنے پارلیمنٹ کے اراکین میں سے ایک ملوث رکن کو ہمارے پیغمبر حضرت محمد کے توہین آمیز خاکوں کی نمائش کی اجازت دینے اور جگہ فراہم کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کی جس سے دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یہ فعل یورپ میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ اقدام یورپی کنونشن برائے تحفظ انسانی حقوق و بنیادی آزادیوں کی بھی خلاف ورزی ہے جبکہ اس کنونشن کا آرٹیکل 10 اظہار رائے کی آزادی دیتے ہوئے ہر شخص کو اظہار رائے کا حق دیتا ہے۔ ان آزادیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فرائضں اور ذمہ داریوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو قانون میں بیان کردہ اور جمہوری معاشرے کیلئے درکار، علاقائی سلامتی کے مفاد میں، علاقائی سالمیت یا پبلک سیفٹی سے متعلق، جرائم یا باضابطگیوں کی روک تھام، صحت یا اخلاقی اقدار کے تحفظ اور دیگر افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے متقاضی قواعد، شرائط، پابندیوں یا سزاﺅں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔








