وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد بریفنگ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاکہ ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پر قابو پانے کیلئے زیادہ درخت لگانے ، پانی کی بچت اور ذخیرہ بڑھانے کے علاوہ ماحول سے مطابقت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان سنبھالنے کے بعد بریفنگ اجلاس سے خطاب کر …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاکہ ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پر قابو پانے کیلئے زیادہ درخت لگانے ، پانی کی بچت اور ذخیرہ بڑھانے کے علاوہ ماحول سے مطابقت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان سنبھالنے کے بعد بریفنگ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان نے انہیں وزارت اور اس کاموں کے بارے میں بریفنگ دی. وزیراعظم کے مشیر نےکہا کہ جنگلات کی اہمیت کے پیش نظر خیبرپختون خواہ کی طرح دیگر صوبوں میں بھی بلین ٹری پروگرام کو توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ماحولیات سے متعلق مسائل پر قابو پانے کیلئے بہت پرعزم ہیں ،اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور متعلقہ اداروں کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔