ترکی کی عالمی ادارہ تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت

انقرہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) ترکی نے اپنی برآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تنازعے میں اب عالمی ادارہ تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔ یہ بات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن یا ڈبلیو ٹی او کی طرف سے بتائی گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل ترکی کی فولاد اور المونیم کی امریکا درآمد کی جانے والی مصنوعات پر …

انقرہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) ترکی نے اپنی برآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تنازعے میں اب عالمی ادارہ تجارت میں امریکا کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔ یہ بات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن یا ڈبلیو ٹی او کی طرف سے بتائی گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل ترکی کی فولاد اور المونیم کی امریکا درآمد کی جانے والی مصنوعات پر بہت زیادہ نئے درآمدی ٹیکس عائد کر دیئے تھے۔