لاہور ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپنے قوم سے خطاب میں اخراجات میں کٹوتی، سادگی اپنانے اور وسیع تر اصلاحات کے لئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام محاذوں پر اور کثیر جہتی اقتصادی پالیسیوں سے غیر ملکی …
وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اخراجات میں کٹوتی، سادگی اپنانے اور وسیع تر اصلاحات کے لئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت سے فرنیچر سمیت تمام اشیائے تعیش کی درآمد پر پابندی لگانے کی توقع ہے ، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
لاہور ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپنے قوم سے خطاب میں اخراجات میں کٹوتی، سادگی اپنانے اور وسیع تر اصلاحات کے لئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام محاذوں پر اور کثیر جہتی اقتصادی پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار دوست ماحول اور برآمدات کا حجم بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔ منگل کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہتر اقتصادی ٹیم، وزارتوں کے درمیان تعاون، معاشی بحران سے موثرطور پر نمٹنے کے لئے دانشمندانہ اور فوری فیصلے ملک کو موجودہ مشکل صورتحال سے باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کاروباری برادری کے لئے ہر ممکن تعاون اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کے اعلانات خوش آئند ہیں اور امید ہے کہ پی ٹی آئی حکومت فرنیچر سمیت تمام اشیائے تعیش کی درآمد پر پابندی لگائے گی، موجودہ حالات میں ملک ایسی اشیاءکی درآمد پر زرمبادلہ صرف کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ ماہانہ 1.5 بلین ڈالر کا درآمدی بل معیشت کے لئے ناقابل برداشت ہے۔








