وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب دل کو چھو لینے والا اور نئی امیدوں اور امنگوں کا ترجمان ہے، امید ہے پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہوئے سارک کو مضبوط بنانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے گی جو خطے میں خوشحالی اور امن کا پیش خیمہ ہوگا، افتخار علی ملک

لاہور ۔ 21 اگست (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اور یونائٹد بزنس گروپ (یو بی جی) کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب دل کو چھو لینے والا اور نئی امیدوں اور امنگوں کا ترجمان ہے اور امید ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب لاتے …

لاہور ۔ 21 اگست (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اور یونائٹد بزنس گروپ (یو بی جی) کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب دل کو چھو لینے والا اور نئی امیدوں اور امنگوں کا ترجمان ہے اور امید ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہوئے سارک کو مضبوط بنانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے گی جو خطے میں خوشحالی اور امن کا پیش خیمہ ہوگا۔ منگل کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں ترقی، خوشحالی اور امن کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں موجود بے اعتمادی کا خاتمہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اس خطہ کا عالمی پیداوار میں حصہ صرف تین فیصد اور عالمی برآمدات میں حصہ صرف دو فیصد ہے اور انہیں یقین ہے کہ اگر ہم غیر پیداواری اور غیر صحت مند مقابلہ کی بجائے آپس میں تعاون بڑھائیں تو سارک کے لئے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ سارک ممالک کی آپسی تجارت 6 فیصد سے بھی کم ہے، جو ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔