سعودی ولی عہد کی منی میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

راولپنڈی۔ 24 اگست (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو گزشتہ رات منیٰ میں ملاقات کیلئے مدعو کیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے حج کی ادائیگی پر پاک فوج کے سربراہ کو مبارکباد دی ہے۔ ملاقات میں دونوں شخصیات …

راولپنڈی۔ 24 اگست (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو گزشتہ رات منیٰ میں ملاقات کیلئے مدعو کیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے حج کی ادائیگی پر پاک فوج کے سربراہ کو مبارکباد دی ہے۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔