حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن 27 اگست کو شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن 27 اگست کو شروع ہوگا، پہلے دن چار پروازوں کے ذریعے 950 حجاج کرام اسلام آباد اور پشاور پہنچیںگے۔230 حجاج کرام سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 794 کے ذریعے دو پہر تین بجکر 25 منٹ پر پشاور پہنچیںگے جبکہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 3002 شام 5بجے …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن 27 اگست کو شروع ہوگا، پہلے دن چار پروازوں کے ذریعے 950 حجاج کرام اسلام آباد اور پشاور پہنچیںگے۔230 حجاج کرام سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 794 کے ذریعے دو پہر تین بجکر 25 منٹ پر پشاور پہنچیںگے جبکہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 3002 شام 5بجے 327 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔ وزارت کے حکام کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے 27 اگست کو فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگا۔25 ستمبر کو حجاج کی وطن واپسی کا فلائٹ آپریشن مکمل ہوگا۔