دبئی ۔ 24 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ایک مربتہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے ابتدائی 10 بلے بازوں بازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں …
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ، ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر پہنچ گئے

مزید خبریں
دبئی ۔ 24 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ایک مربتہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے ابتدائی 10 بلے بازوں بازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں 97 اور 103 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 937 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔








