راولپنڈی 24اگست(ا ے پی پی) وفاقی سیکرٹری برائے کامرس یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ ملک میں قیمتی پتھروں اور زیورات کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے ،حکومت جم اینڈ جیولری کو صنعت کا درجہ دینے کے لیے مزید مراعات دی جائیں گی ،شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کی دستیابی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان آر سی سی آئی نے …
ملک میں قیمتی پتھروں اور زیورات کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے، سیکرٹری کامرس یونس ڈھاگہ

مزید خبریں
راولپنڈی 24اگست(ا ے پی پی) وفاقی سیکرٹری برائے کامرس یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ ملک میں قیمتی پتھروں اور زیورات کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے ،حکومت جم اینڈ جیولری کو صنعت کا درجہ دینے کے لیے مزید مراعات دی جائیں گی ،شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے مشینری اور جدید ٹیکنالوجی کی دستیابی کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان آر سی سی آئی نے ”اے پی پی‘ کو بتایاکہ وفاقی سیکرٹری برائے کامرس یونس ڈھاگہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں وفدسے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی پتھر اور زیورات کے شعبے کے لیے ہنرمند افراد کو فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ صدر زاہد لطیف خان نے وفاقی سیکرٹری کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ راولپنڈی چیمبر اگلے ماہ کے وسط میں جمز اینڈ جیولری کی نمائش کا انعقاد کرے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک میں قیمتی پتھر اور زیورات کی صنعت کے فروغ کے لیے چھوٹی صنعتوں اور ایس ایم ای کی حوصلہ افزائی کرے تا کہ ملک میں بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے وفد میںسینئر نائب صدر ناصر مرزا، چیمبر ممبران فیاض قریشی اورخورشید برلاس شامل تھے۔








