بھارت مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانہیں سکا،شہید کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر ۔ 25 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت اپنے تمام تر مظالم کے باجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے اور جموںوکشمیر پر اپنے جبری قبضے کو دوام بخشنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا بھارتی فورسز نے مقبوضہ …

سرینگر ۔ 25 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت اپنے تمام تر مظالم کے باجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے اور جموںوکشمیر پر اپنے جبری قبضے کو دوام بخشنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں انتقامی کارروائی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور وہ نوجوانوںکو چن چن کو ظلم و جبر کا نشانہ بنارہی ہیں۔ بیان میں کہا کہ بھارت نوجوانوں کے قتل ، عام لوگوں پر تشدد اور جبر و استبداد کی دیگر کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانہیں سکا لیکن وہ اب بھی ضد اور ہٹ دھرمی کی پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے ۔ بیان میں ککرناک وائیلو میں شہید ہونے والے نوجوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے عظیم شہداءکے لہو کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جسے فوجی دباواور دھونس سے حل نہیں کیا جا سکتا۔