واشنگٹن ۔ 26 اگست (اے پی پی) امریکی سیاست دان اور سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میک کین کے انتقال کے وقت ان کے خاندان کے افراد ان کے ہمراہ تھے۔ان کے دماغ میں جولائی 2017ءمیں رسولی کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد سے وہ علاج کروا …
امریکی سینیٹر جان میک کین انتقال کر گئے

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 26 اگست (اے پی پی) امریکی سیاست دان اور سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میک کین کے انتقال کے وقت ان کے خاندان کے افراد ان کے ہمراہ تھے۔ان کے دماغ میں جولائی 2017ءمیں رسولی کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد سے وہ علاج کروا رہے تھے۔میک کین چھ بار سینیٹر رہے اور رپبلکن پارٹی کی طرف سے 2008ءمیں براک اوباما کے مقابلے پر صدارتی انتخاب لڑا لیکن ناکام ہو گئے۔








