برج ٹاﺅن ۔ 26 اگست (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں محمد عرفان کی ریکارڈ ساز باﺅلنگ بھی بارباڈوس ٹریڈنٹس کو شکست سے نہ بچا سکی، انہوں نے 4 اوورز میں ایک رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی لیکن ان کی بہترین باﺅلنگ بھی ٹیم کے کام نہ آئی، جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو ہرا کر چوتھی فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس …
کیریبین پریمیئر لیگ، محمد عرفان کی ریکارڈ ساز باﺅلنگ بھی بارباڈوس ٹریڈنٹس کو شکست سے نہ بچا سکی

مزید خبریں
برج ٹاﺅن ۔ 26 اگست (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں محمد عرفان کی ریکارڈ ساز باﺅلنگ بھی بارباڈوس ٹریڈنٹس کو شکست سے نہ بچا سکی، انہوں نے 4 اوورز میں ایک رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی لیکن ان کی بہترین باﺅلنگ بھی ٹیم کے کام نہ آئی، جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو ہرا کر چوتھی فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ سی پی ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے 16ویں میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 147 رنز بنائے، کپتان جیسن ہولڈر نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، شے ہوپ 26، ڈیوائن سمتھ 20 مارٹن گپٹل 19 اور سٹیون سمتھ 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، ڈیوچ اور بین کیوٹنگ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا۔








