وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کی کراٹے کی کھلاڑی نرگس کو ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے جکارتہ، انڈونیشیاءمیں جاری ایشین گیمز میں کراٹے کے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی نرگس کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور نرگس نے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ فہمیدہ مرزا …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے جکارتہ، انڈونیشیاءمیں جاری ایشین گیمز میں کراٹے کے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی نرگس کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور نرگس نے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ فہمیدہ مرزا نے امید ظاہر کی ہے کہ نرگس آئندہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کریں گی۔

مزید خبریں