دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مشترکہ تعمیر سے عوام مستفید ہوں گے ، چینی صدر

بیجنگ۔ 28 اگست (اے پی پی) دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر عمل درآمد کے پانچ سال مکمل ہونے پر چینی دارلحکومت بیجنگ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر عالمی وسعت اور تعاون میں چین کی شمولیت ، عالمی اقتصادی انتظامی نظام کی بہتری ، عالمی سطح …

بیجنگ۔ 28 اگست (اے پی پی) دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر عمل درآمد کے پانچ سال مکمل ہونے پر چینی دارلحکومت بیجنگ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر عالمی وسعت اور تعاون میں چین کی شمولیت ، عالمی اقتصادی انتظامی نظام کی بہتری ، عالمی سطح پر مشترکہ ترقی و خوشحالی اور بنی نوع انسان کے مساوی معاشرے کے قیام کے حوالے سے چین کی جانب سے پیش کردہ فارمولہ بن رہی ہے۔ رواں سال جولائی تک دنیا کے ایک سو سے زائد ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے چین کے ساتھ دی بلیٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے۔