مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوان شہید، فوجیوںنے رہائشی مکان کو دھماکے سے اڑادیا

سرینگر ۔ 29 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع اسلام آباد میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے الطاف کاچرو اور عمر رشید نامی دو نوجوانوںکو ضلع کے علاقے منوارڈ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوںنے علاقے میں ایک مکان کو بھی تباہ کیا۔ بھارتی انتظامیہ …

سرینگر ۔ 29 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع اسلام آباد میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے الطاف کاچرو اور عمر رشید نامی دو نوجوانوںکو ضلع کے علاقے منوارڈ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوںنے علاقے میں ایک مکان کو بھی تباہ کیا۔ بھارتی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید نوجوان حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر تھے۔ قابض انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع میں موبائل انٹریٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔ سرینگر اور بانہال کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل ہے۔ شہادتوں کے بعد علاقے میں بھارتی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔