مقبوضہ کشمیر ،برہان وانی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندراُمڈ آیا

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 12مظاہرین شہید، 200 سے زائد زخمی سرینگر۔ 9 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے قصبے ترال میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کےلئے ہفتہ کو لوگوں کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر اُمڈ آیا۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے …

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 12مظاہرین شہید، 200 سے زائد زخمی
سرینگر۔ 9 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے قصبے ترال میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی نماز جنازہ میں شرکت کےلئے ہفتہ کو لوگوں کا ٹھاٹیں مارتا ہوا سمندر اُمڈ آیا۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہو گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے مختلف مقامات سے ہزاروں لوگ کرفیو اور دیگر پابندیاں توڑتے ہوئے شہید کے آبائی قصبے ترال پہنچے ۔ لوگوں نے اس موقع پر آزادی اور برہان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ پاکستانی جھنڈے بھی لہرائے گئے ۔ بھارتی فوجیوں نے ترال جانے والی مرکزی شاہراہ بند کر دی تھی مگر اس کے باوجود لوگ ترال پہنچے ۔ ایک اہم پیش رفت کے طور پر تقریباً ایک درجن کے قریب مجاہدین نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اورہوائی فائرنگ کر کے شہید کمانڈر کو سلامی دی۔

Leave a Reply