ادلب پر ممکنہ شامی فوج کے حملے کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا،اقوام متحدہ

نیو یارک۔ 31 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے شام کے لیے مقرر خصوصی مندوب اشٹیفان ڈے مستورا نے کہا ہے کہ ادلب میں دس ہزار دہشت گردوں کی موجودگی کی بنیاد پر شام کی فوج کے حملے کو جائز نہیں قرار دیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ درست ہے کہ ادلب میں القاعدہ سے وابستگی رکھنے والی تنظیم حیات تحریر الشام کے ہزاروں کارکن …

نیو یارک۔ 31 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے شام کے لیے مقرر خصوصی مندوب اشٹیفان ڈے مستورا نے کہا ہے کہ ادلب میں دس ہزار دہشت گردوں کی موجودگی کی بنیاد پر شام کی فوج کے حملے کو جائز نہیں قرار دیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ درست ہے کہ ادلب میں القاعدہ سے وابستگی رکھنے والی تنظیم حیات تحریر الشام کے ہزاروں کارکن موجود ہیں۔ ڈے مستورا کے مطابق حیات تحریر الشام اور شامی فوج کلورین گیس کے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سفیر نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس حملے سے ادلب میں مقیم تیس لاکھ شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔