پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں دو ماہ کے دوران 38 فیصد کمی

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 38 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور جولائی اور اگست 2018ءکے دوران فروخت کا حجم 2.988 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیوں (او ایم سیز) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 79 فیصد کی …

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 38 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور جولائی اور اگست 2018ءکے دوران فروخت کا حجم 2.988 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیوں (او ایم سیز) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 79 فیصد کی کمی سے فروخت میں ایک لاکھ 91 ہزار ٹن کمی واقع ہوئی اور فروخت کا حجم 5 لاکھ 41 ہزار ٹن تک کم ہو گیا۔ اسی طرح جولائی اور اگست کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت دو ماہ کے دوران 30 فیصد یعنی 1.1 ملین ٹن کی کمی سے فروخت 4 لاکھ 93 ہزار ٹن تک کم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق پٹرول کی فروخت میں 6 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور فروخت کا حجم 1.220 ملین ٹن تک کم ہو گیا۔ بی ایم اے کیپٹل کی تجزیہ کار سیّدہ حمیرا اختر نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال میں ماہ اگست کے دوران عید کی چھٹیوں کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔