اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران فرنس آئل کی فروخت 0.19 ملین ٹن تک کم ہو گئی جو گذشتہ 9 سال کے مقابلہ میں سب سے کم رہی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی) کی رپورٹ کے مطابق اگست 2017ءتا جولائی 2018ءکے دوران فرنس آئل کی ماہانہ اوسط فروخت 0.55 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 12 ماہ کے دوران ہائی …
فرنس آئل کی فروخت میں اگست کے دوران 0.19 ملین ٹن کمی
اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران فرنس آئل کی فروخت 0.19 ملین ٹن تک کم ہو گئی جو گذشتہ 9 سال کے مقابلہ میں سب سے کم رہی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی) کی رپورٹ کے مطابق اگست 2017ءتا جولائی 2018ءکے دوران فرنس آئل کی ماہانہ اوسط فروخت 0.55 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 12 ماہ کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اگست 2018ءکے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 0.49 ملین ٹن رہی ہے جبکہ پٹرول کی فروخت 0.6 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔









