اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) موسمیاتی تغیرات سے تحفظ کیلئے اقدامات کے ذریعہ 2030ءتک عالمی معیشت کو26کھرب ڈالرکا فائدہ ہوسکتا ہے۔ گلوبل کمیشن آن دی اکانومی اینڈ کلائیمٹ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی درجہ حرارت میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی معیشت کو نقصانات کا سامنا ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت عالمی برادری کے اقدامات سے دنیا …
موسمیاتی تغیرات سے تحفظ کیلئے اقدامات کے ذریعہ 2030ءتک عالمی معیشت کو26کھرب ڈالرکا فائدہ ممکن ہے
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) موسمیاتی تغیرات سے تحفظ کیلئے اقدامات کے ذریعہ 2030ءتک عالمی معیشت کو26کھرب ڈالرکا فائدہ ہوسکتا ہے۔ گلوبل کمیشن آن دی اکانومی اینڈ کلائیمٹ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی درجہ حرارت میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی معیشت کو نقصانات کا سامنا ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت عالمی برادری کے اقدامات سے دنیا کی معیشت کو2030ء26 کھرب ڈالرکا فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ کیلئے اقدامات کے ذریعہ65 ملین روزگارکے نئے مواقع بھی پیدا کئے جاسکتے ہیں اور اس کے علاوہ دنیا بھرمیں سالانہ7 لاکھ سے زائد افراد کو فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی اموات سے بھی تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔









