ٹوکیو۔06 ستمبر(اے پی پی)ایشیائی فوریکس میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور پاﺅنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا۔ڈالر انڈکس ڈی ایکس وائے 0.2کمی کے ساتھ 95.009 پر رہا۔ٹوکیو ٹریڈ میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.2922ڈالر رہی اس کے ساتھ یورو کی شرح تبادلہ بھی بڑھ کر 1.1647 ڈالر فی یورو رہی۔امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ0.2 فیصد کمی کے ساتھ111.31 جاپانی …
ایشیائی فوریکس ، امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی،پاﺅنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ میں اضافہ
ٹوکیو۔06 ستمبر(اے پی پی)ایشیائی فوریکس میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور پاﺅنڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا۔ڈالر انڈکس ڈی ایکس وائے 0.2کمی کے ساتھ 95.009 پر رہا۔ٹوکیو ٹریڈ میں پاﺅنڈ کی شرح تبادلہ0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.2922ڈالر رہی اس کے ساتھ یورو کی شرح تبادلہ بھی بڑھ کر 1.1647 ڈالر فی یورو رہی۔امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ0.2 فیصد کمی کے ساتھ111.31 جاپانی ین فی ڈالر رہی ۔ارجنٹائنی پیسوز جو اب تک ڈالر کے مقابلے میں اپنی 50 فیصد قدر کھو چکا ہے کہ شرح تبادلہ 38.52 پیسوز فی ڈالر رہی۔آسٹریلین ڈالر 0.7185 ڈالر میں تبدیل ہوا جبکہ چینی یوان کی شرح تبادلہ 6.8364 یوان فی ڈالر رہی۔









