یوکرین میں مکئی کی پیداوار رواں سیزن بڑھ کر 30 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کا امکان

کیف۔ 6ستمبر (اے پی پی) یوکرین میں مکئی کی پیداوار رواں سیزن بڑھ کر 30 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔یوکرین جس کا شمار اجناس پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں ہوتا ہے کے محکمہ زراعت کے مطابق امسال مکئی کی فصل 30.28 ملین ٹن رہے گی جو کہ گذشتہ سال سے 23 فیصد زیادہ ہو گی،گذشتہ سال مکئی کی پیداوار 24.67 ملین …

کیف۔ 6ستمبر (اے پی پی) یوکرین میں مکئی کی پیداوار رواں سیزن بڑھ کر 30 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔یوکرین جس کا شمار اجناس پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں ہوتا ہے کے محکمہ زراعت کے مطابق امسال مکئی کی فصل 30.28 ملین ٹن رہے گی جو کہ گذشتہ سال سے 23 فیصد زیادہ ہو گی،گذشتہ سال مکئی کی پیداوار 24.67 ملین ٹن رہی تھی۔ساز گار موسم اور بہترین بیج کی بدولت یوکرین کو اس سال ایک ہیکٹر (2.47 ایکڑ ) رقبے سے 6.69 ٹن مکئی کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے جو گذشتہ سال 5.51 ٹن فی ہیکٹر تھی۔