اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) پاکستان پام آئل کی ملکی طلب کا80فیصد حصہ انڈونیشیا سے درآمد کرتا ہے جبکہ دیگر20 فیصد درآمدات ملائیشیا سے کی جاتی ہیں۔پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سدھی آمری نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 2017ءکے دوران انڈونیشیا نے22.9 ارب ڈالرکا پام آئل برآمد کیا جس میں سے 10فیصد یعنی تقریباً2.3 ارب ڈالر کی برآمدات پاکستان کو کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا …
پاکستان پام آئل کی ملکی طلب کا80فیصد حصہ انڈونیشیا سے درآمد کرتا ہے
اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) پاکستان پام آئل کی ملکی طلب کا80فیصد حصہ انڈونیشیا سے درآمد کرتا ہے جبکہ دیگر20 فیصد درآمدات ملائیشیا سے کی جاتی ہیں۔پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سدھی آمری نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 2017ءکے دوران انڈونیشیا نے22.9 ارب ڈالرکا پام آئل برآمد کیا جس میں سے 10فیصد یعنی تقریباً2.3 ارب ڈالر کی برآمدات پاکستان کو کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ تجارتی رابطوں میں اضافہ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور انڈونیشیا کے سرمایہ کار مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبوں کے قیام پرخصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان میں سرمایہ کاری اورمقامی صنعت کے جائزہ کیلئے ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔









