سرینا ولیمز اور ناﺅمی اوساکا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

نیویارک ۔ 7ستمبر (اے پی پی) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جاپان کی ناﺅمی اوساکا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی میڈیسن کیز اور لٹویا کی آناستاسیجا سیواستووا سیمی فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ …

نیویارک ۔ 7ستمبر (اے پی پی) امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جاپان کی ناﺅمی اوساکا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی میڈیسن کیز اور لٹویا کی آناستاسیجا سیواستووا سیمی فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں امریکا کی نامور ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹویا کی آناستاسیجا سیواستووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سرینا ولیمز نویں مرتبہ یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان کی ناﺅمی اوساکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں