آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

50

اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواﺅ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانولہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔