سبی سے ہرنائی تک ریلوے ٹریک کی بحالی کے منصوبے پر 95 فی صد کام مکمل

79

اسلام آباد ۔09 ستمبر(اے پی پی)نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) نے سبی سے ہرنائی تک ریلوے ٹریک کی بحالی کے منصوبے پر 95 فی صد کام مکمل کر لیا جو دہشت گردی کی کاروائیوں کی وجہ سے 2006ءمیں تباہ ہو گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کو مختلف مقامات پر بم دھماکوں کے ذریعے شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جس میں دور افتادہ اور ناقابل رسائی علاقوں میں 22 لوہے کے پُل شامل ہیں۔ مزید برآں طویل مدت تک مرمت نہ ہونے کی وجہ سے 10 ریلوے اسٹیشن بھی ناقابل استعمال ہو چکے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مارچ 2016ءمیں پاکستان ریلوے نے سبی تا ہرنائی ٹریک کی بحالی اور مرمت کا منصوبہ این ایل سی کو تفویض کیا تھا۔