وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیارکی چینی ہم منصب وائس چیئرمین این ڈی آر سی سی ننگ جائزی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیارنے اپنے چینی ہم منصب، وائس چیئرمین این ڈی آر سی سی ننگ جائزی سے یہاں تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود کے علاوہ این ڈی آٰرسی و چینی سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے …

اسلام آباد ۔ 9ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیارنے اپنے چینی ہم منصب، وائس چیئرمین این ڈی آر سی سی ننگ جائزی سے یہاں تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داود کے علاوہ این ڈی آٰرسی و چینی سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے اس موقعہ پر کہا کہ سی پیک خطے میں بے مثال ترقی کا ضامن اور پاکستان کے مستقبل کیلئے روشن باب ہے۔انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت معاشی،معا شرتی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے نئے اہداف کے حصول کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اجتماعی معاشی ترقی اورخوشحالی کے اس مشترکہ منصوبے کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انھوں نے کہا کہسی پیک ایک حقیقت ہے جس سے ملک میں معاشی ترقی کے جدید دورکا آغاز ہوگا۔