اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے عمان کے وزیر برائے دفاعی امور سیدبدر بن سعود بن حرب البوسیدی سے بیت الفلاج(عمان) میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور باہمی و پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی۔عمان کے وزیر دفاع نے دونوںممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون …
ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی عمان کے وزیر دفاعی امور سیدبدر بن سعود بن حرب البوسیدی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے عمان کے وزیر برائے دفاعی امور سیدبدر بن سعود بن حرب البوسیدی سے بیت الفلاج(عمان) میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور باہمی و پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی۔عمان کے وزیر دفاع نے دونوںممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان بہترین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے سکیور ٹی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں ائیر چیف نے کمانڈر عمان بحریہ رئیرایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی سے بھی ملاقات کی۔








