راولپنڈی ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13مزید خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 7دہشت گردوں کی قید کے فیصلوںکی توثیق کر دی ہے ، یہ دہشت گرد دہشت گرد 202 افراد کو شہید کرنے میں ملوث تھے، انہوں نے 151 عام شہریوں اور آرمڈ فورسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 51 اہلکاروں کوشہید کیا جبکہ ان کے حملوں …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13مزید خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت اور 7دہشت گردوں کی قید کے فیصلوںکی توثیق کر دی ہے ، یہ دہشت گرد دہشت گرد 202 افراد کو شہید کرنے میں ملوث تھے، انہوں نے 151 عام شہریوں اور آرمڈ فورسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 51 اہلکاروں کوشہید کیا جبکہ ان کے حملوں میں 249 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق منیر رحمان ولد فضل رحمان کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ، اس نے دہشت گرد مسلم خان کی اورکزئی ایجنسی میں قومی لشکر جرگہ پر خودکش حملے میں معاونت کی ، اس خودکش حملے میں 114افراد شہید ہوئے تھے ، یہ دہشت گرد مسلح افواج پر حملوں میں بھی براہ راست ملوث تھا جس کے نتیجے میں ٰ 6 فوجی اہلکار شہید اور 9زخمی ہوئے تھے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کے اعتراف پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی ۔








