قائداعظم ایک روزہ کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں لاہور وائٹ کا مقابلہ این بی پی سے ایل سی سی اے گرا¶نڈ لاہور میں ہوگا، پشاور اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں کے آر ایل گرا¶نڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی اور اسلام آباد اور …

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں لاہور وائٹ کا مقابلہ این بی پی سے ایل سی سی اے گرا¶نڈ لاہور میں ہوگا، پشاور اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں کے آر ایل گرا¶نڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی اور اسلام آباد اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ گرا¶نڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ فاٹا کا مقابلہ ایس این جی پی ایل سے ایبٹ آباد گرا¶نڈ میں ہو گا۔ گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ ایس ایس جی سی ایل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا ، زیڈ ٹی بی ایل کا ٹکراﺅ راولپنڈی سے پنڈی کرکٹ گرا¶نڈ راولپنڈی میں ہوگا۔ ملتان کا مقابلہ واپڈا سے ملتان سٹیڈیم میں ہو گا جبکہ پی ٹی وی اور لاہور بلیو کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

مزید خبریں