وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مجلس رابطہ دعوت اسلامی پاکستان کے وفد سے گفتگو

سنت نبوی ﷺ کے فروغ میں دعوت اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مجلس رابطہ دعوت اسلامی پاکستان کے وفد سے گفتگو اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے مجلس رابطہ دعوت اسلامی پاکستان کے وفد نے پیر کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ …

سنت نبوی ﷺ کے فروغ میں دعوت اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی مجلس رابطہ دعوت اسلامی پاکستان کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے مجلس رابطہ دعوت اسلامی پاکستان کے وفد نے پیر کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ سنت نبوی ﷺ کے فروغ میں دعوت اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی اخلاق، اخلاص اور اپنے کردار سے دعوت و تبلیغ کا مقدس فریضہ انجام دے رہی ہے۔ ملاقات میں وزیراطلاعات نے امیرِ اہلِ سنت الیاس قادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ وفد نے وزیر اطلاعات کو مجلہ”فیضان مدینہ“ کی کاپی بھی پیش کی۔ وفد میں محمد قربان عطاری، محمد اکرام عطاری اور محمد گلاب عطاری شامل تھے۔